Har Lamhe Ki Khabar: وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

اسلام آباد/تازہ ترین۔22 اپریل 2020\ شہباز گل نے میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی کورونا رپورٹ سے متعلق خبروں کو غیر تصدیق شدہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 15 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی سے ملاقات کی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔
میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ وزیراعظم کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔تاہم اسی حوالے سے اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا الگ موقف سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ٹیسٹ رزلٹ کے بارے میں غیر تصدیق شدہ خبر زرائع سے مت چلائیں۔
جب ٹیسٹ کا رزلٹ آئے گا تو آپ سے شئیر کر دیا جائے گا۔ ابھی کوئی رزلٹ نہیں آیا۔ آپ سے التماس ہے کہ غیر تصدیق شدہ خبر مت چلائیں۔
۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیرِ اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم اور انکی فیملی کا ایک ٹیسٹ پہلے ہوچکا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تاہم اب فیصل ایدھی سے ملاقات کے بعد انکا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا جس کیلئے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس کو روزانہ ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، جبکہ پورے وزیراعظم ہاؤس کو روٹیشن میں ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے، فیصل ایدھی نے وزیراعظم کو کورونا فنڈ کیلئے چیک دیا تھا لیکن انکا ٹیسٹ مازیٹو آنے کے بعد وزیراعظم کا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ اس بات کی تسلی ہوسکے کہ انہیں تو وائرس نے متاثر نہیں کیا۔

No comments:

Post a Comment

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...