اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا، گھروں کی توڑ پھوڑ
مقبوضہ بیت المقدس ۔ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2020ء) اسرائیلیفوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اورمقبوضہ بیت المقدس میں متعدد مقامات پر وحشیانہ کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے اورکئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہربیت ا لحم میں طاقت کے استعمال کے دوران متعدد فلسطینیوں کو مکانات خالی کرنے اورمسمار کرنے کی دھمکی دی ، بعد ا زاں اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے سلوان میںگھر گھر تلاشی کے دوران کئی فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور گھروں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ وادی الربانہ میں ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو مسمار کیا۔
No comments:
Post a Comment