Har Lamhe Ki Khabar

چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں‘ فواد چوہدری

اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے، بیان

 جمعہ  اپریل   14:48


اسلام آباد (اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ہردفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولی طور پر رویت ہلال کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے، ہم نے جو کیلنڈر جاری کیا وہ درست رہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کے کہنے پر چاند کو اپنا مدار تو تبدیل نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی، ملائیشیا اور برونائی میں کیلنڈر پر بھروسہ کیا جاتا ہے اور ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں چاند کی رویت کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پہلی مرتبہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو بھی رویت ہلال کمیٹی کاحصہ بنایا گیا ۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک 1441 ہجری 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...