Har Lamhe Ki Khabar: مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا

مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا

مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا

ڈسٹرکٹ پشاور سے9شہادتیں موصول ہوئیں، 8 مرد اور ایک خاتون نےرمضان کےچاندکی گواہی دی، کل بروز جمعہ 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا


پشاورتازہ ترین۔ 23 اپریل 2020) مفتی پوپلزئی نے خیبرپختونخواہ میں رمضان المبارک کا اعلان کر دیا، کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ پشاور سے9شہادتیں موصول ہوئیں، 8 مرد اور ایک خاتون نےرمضان کےچاندکی گواہی دی، کل بروز جمعہ 24 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی پوپلزئی کی صدارت میں پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ایک غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا گیا۔
مفتی پوپلزئی کی جانب سے ہر سال یہ اجلاس طلب کیا جاتا ہے، جس سے ملک میں رمضان المبارک کے آغاز اور عیدین کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہوتا ہے۔ جمعرات کے روز منعقدہ اجلاس کے دوران مسجد قاسم علی خان حکام اور مفتی پوپلزئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع سے رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہورہی ہے ۔
مسجد قاسم علی خان میں 6 گواہان موصول ہوئے ہیں۔ تمام گواہان کی گواہی کو شرعی میزان پر تولنے کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے رویت ہلال کمیٹی نے کل بروز جمعہ المبارک کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے، ان شاء اللہ کل پہلا روزہ ہوگا ۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اعلان سے پہلے تمام شرعی لوازمات بفضل خدا پورے کیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس کے دوران ملک کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔ اس دوران ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...