Har Lamhe Ki Khabar: امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک

کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 75 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، کیسز میں بھی ریکارڈ اضافہ



واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی 2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک۔ کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 75 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، کیسز میں بھی ریکارڈ اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں مسلسل شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے ہونے والی اوسطاََ اموات میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد امریکی عوام خوف اور پریشان حالی کا شکار ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2448 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 75 ہزار 543 ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 12 لاکھ 54 ہزار 750 تک جا پہنچی ہے۔

 
 
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض جاں بر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین میں سے 17 ہزار کے قریب افراد ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے شدید بحران اور مسلسل قیمتی جانی نقصان اٹھانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء 9/11 کے حملوں اور دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے۔

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورت حال پرل ہاربر اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں سے بھی بدتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تصور نہ تھا کہ مہلک وائرس کا حملہ اس قدر تباہ کن ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کو چاہیے تھا کہ وائرس کو اپنے ملک کے اندر ہی روک لیتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یہ بھی یاد رہے کہ امریکی حکومت کورونا سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کا الزام چین پر لگا رہی ہے اور قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہی ہے جبکہ اس کے برعکس چین نے امریکی الزامات کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...