Har Lamhe Ki Khabar: بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی

بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی

بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی

جنگ زدہ ممالک سے چوری ہونے والے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے



پیرس ( تازہ ترین۔ 08 مئی 2020ء) بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی۔ جنگ زدہ ممالک سے چوری ہونے والے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن نے انتہائی اہم کارروائی کرتے ہوئے آثار قدیمہ کے اہم اثاثہ جات برآمد کر لیے ہیں۔ 
 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن ’انٹرپول‘ نے 100سے زائد ممالک میں چھاپوں کے دوران جنگ زدہ ممالک کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ سے چوری کیے گئے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ قیمتی فن پاروں اور قدیم نوادرات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک 103 ممالک میں منظم چھاپوں کے دوران 101 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 19000 چوری شدہ فن پارے بازیاب کروا لیے گئے۔

 نہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر300 مقدمات میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 
 
 ان کا مزید کہنا تھا کہ ان چھاپوں کا مقصد غیر قانونی طور پر آرٹ اور قدیمی نوادرات فروخت کرنے والوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔ 
 
 واضح رہے کہ انٹرپول کے ان چھاپوں میں کابل ایئرپورٹ پر افغان کسٹمز نے 971 نوادرات اور فن پارے ضبط کر لیے اسی طرح ہسپانوی پولیس نے میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر کولمبیئن پولیس کے ساتھ مل کر تقریبا سونے کے قدیم 250 نوادرات، مورتیاں اور نایاب زیورات ضبط کر لیے جو کہ کولمبیا میں چوری کے بعد غیر قانونی طور پر حاصل کیے گیے تھے اس کے علاوہ بازیاب کیے گئے قیمتی سامان میں قدیمی نوادرات اورآرٹ کے نمونے شامل ہیں جو کہ جنگ سے متاثرہ ملکوں کے عجائب گھروں سے چوری کیے گئے تھے۔

 

No comments:

Post a Comment

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...