Har Lamhe Ki Khabar: انڈیا: پالگھر میں جہاں ہندو سادھوؤں کی ہلاکت ہوئی، کیا وہاں مسلمان رہتے بھی ہیں؟

انڈیا: پالگھر میں جہاں ہندو سادھوؤں کی ہلاکت ہوئی، کیا وہاں مسلمان رہتے بھی ہیں؟

انڈیا: پالگھر میں جہاں ہندو سادھوؤں کی ہلاکت ہوئی، کیا

وہاں مسلمان رہتے بھی ہیں؟


انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے پالگھر کے گاؤں گڑھ چنچلے میں 16 اپریل کو سادھوؤں کی ایک ہجوم کے ہاتھوں ہلاکت کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔ ساتھ ہی ذرائع ابلاغ کے بعض حلقوں اور بعض سوشل میڈیا صارفین نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ایک ہجوم نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا جس میں دو سادھو بھی شامل تھے۔ سادھوؤں کی شناخت 70 سال کے مہاراج کلپورشگری اور 35 سالہ سوشیل گری مہاراج کے طور پر ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص ان کا ڈرائیور نیلیش تیلگانے تھا۔
پالگھر پولیس نے اس کیس میں 110 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں 9 لوگ نابالغ ہیں۔ اس واقعے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
فیس بک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیش مکھ نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے 101 افراد میں ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...