حکومت کا عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
بیجنگ کے ذریعے تیل کی خریداری کے معاہدے کرنے پر غور کر رہے ہیں، کتنا تیل اور کتنے عرصے کیلئے معاہدے کرنے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے، معاون خصوصی ندیم بابر
تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ بیجنگ کے ذریعے تیل کی خریداری کے معاہدے کرنے پر غور کر رہے ہیں، کتنا تیل اور کتنے عرصے کیلئے معاہدے کرنے ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔
ندیم بابر نے مزید کہا ہے کہ تیل کی ہیجنگ کے ذریعے تیل کے سودے کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں، ہیجنگ کے ذریعے تیل کی خریداری کے معاہدے کرنے سے متعلق وزارت خزانہ سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کاوقت سے پہلے اعلان کا امکان نہیں ہے، مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے باعث ہوا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بہت کم ہوگئی ہے۔ سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمتوں پر ہونے والی کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی ہونے کا رجحان برقرار رہا ، نتیجاتاً اب خام تیل کی مارکیٹ کریش کرگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کسی بھی ملک کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی، اسی باعث تیل کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے، اور اسی وجہ سے قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی تھیں اور۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زائد کمی ہوئی، اور یوں فی بیرل قیمت منفی 0.05 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی۔اور اس کے بعد قیمت منفی 37ڈالر فی بیرل تک گرگئی جس کے بعد مارکیٹ کریش کرگئی۔
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-20اپریل2020ء) حکومت کا عالمی مارکیٹ میں
No comments:
Post a Comment