مساجد میں جمعہ کی دو جماعت کرانے کا فتویٰ جاری کیا ہے، مفتی منیب
علماء اورمساجد انتظامیہ سے اپیل ہے20 نکاتی منشور پر عمل کریں، نمازیوں کو لائن اپ کرنے کیلئے رضاکار مقررکریں، نزلہ زکام ، یا کوئی اور مرض والے مساجد میں نہ آئیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان.
کراچی (اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2020) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مساجد میں جمعہ کی دو جماعت کرانے کا فتویٰ جاری کیا ہے، علماء اورمساجد انتظامیہ سے اپیل ہے 20 نکاتی منشور پر عمل کریں، نمازیوں کو لائن اپ کرنے کیلئے رضاکار مقررکریں، نزلہ زکام ، یا کوئی اور مرض والے مساجد میں نہ آئیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر ، وزیر اعظم اور پیر نورالحق قادری کا مسئلے کے حل پر شکر گزار ہوں۔
علماء اور مساجد انتظامیہ سے اپیل ہے صدر پاکستان کے 20 نکاتی منشور پرلازمی عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مساجد میں نمازیوں کو لائن اپ کرنے کیلئے رضاکار مقرر کرنے چاہئیں۔ نزلہ زکام ، یا کوئی اور مرض ہو تو بھی مساجد میں نہ آئیں۔
فتویٰ جاری کیا ہےکہ ضرورت پر مسجد میں جمعہ کی دو جماعت کرائی جاسکتی ہیں۔ اس سے قبل مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملک کی تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے تصدیق کی کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک کے کسی حصے سے رمضان المبارک کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔ جبکہ لوگوں سے اپیل ہے کہ وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کروائیں۔
No comments:
Post a Comment