برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی سات سالہ سربراہی کے بعد اینڈریو پارکر اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انھوں نے بی بی سی کے سکیورٹی امور کے نامہ نگار گورڈن کوریرا سے بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں انھوں نے کورونا وائرس کی وبا، انسداد دہشت گردی اور سنہ 1983 میں جب وہ ایجنسی میں شامل ہوئے تھے اس کے بعد سے اب تک ایجنسی میں کیا کیا تبدیلیاں آئی ہیں ان سب پر روشنی ڈالی ہے۔
دریائے ٹیمز کے کنارے واقع ایم آئی فائیو کے صدر دفتر میں اینڈریو پارکر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایجنسی کی سات سالہ سربراہی کے بعد اس عہدے سے علیحدہ ہونے کا یہ وقت عجیب ہے۔
انھوں نے کہا کہ دوسرے اداروں کی طرح سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی غیر متوقع طور پر تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا، جیسا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد ہوا ہے، سے ہم آہنگ ہونا پڑتا ہے۔
No comments:
Post a Comment