شوگر انکوائری کمیشن میں شامل رکن سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر معلومات لیک کرنے کا الزام تھا، ابتدائی تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کا افسر ہی ملز مالکان کا مخبر نکلا، ابتدائی انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ، خسرو بختیار کی شوگر مل سے متعلق غلط معلومات دیتے رہے اور اس کے ذریعے انکوائری کمیشن کو گمراہ کرتے رہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پر انکوائری کمیشن کی معلومات مخدوم خسرو بختیار کو بھی فراہم کرنے کا الزام ہے۔ دیگر افسران اور متعلقہ افسر کی معلومات میں فرق آنے پر ابتدائی انکوائری کی گئی۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے وزیر اعظم کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیشن میں شامل دیگر افسران کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی
پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...
-
کوروناویرس کوسٹا اٹلانٹیکا: جاپان نے ڈاکڈ لائنر پر پھیلنے کی تحقیقات کی ہیں تصویری حق اشاعت اے ایف پی تصویری سرخی کوسٹا اٹلانٹک میں کوئی ...
-
امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 75 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، کیسز می...
-
بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی جنگ زدہ ممالک سے چوری ہونے والے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے پیرس ( تازہ ترین۔ 0...
No comments:
Post a Comment