لاہور کے مختلف علاقوں سےسمارٹ لاک ڈاؤن بھی ختم کردیاگیا
قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہونےاورکوروناکیسزکے ٹیسٹ منفی آنے پرشہر کےمختلف سیل کیے جانے والےعلاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا
لاہور کے مختلف علاقوں سےسمارٹ لاک ڈاؤن بھی ختم کردیاگیا ہے۔ تفصئلات کے مطابق لاہور میں قرنطینہ کا دورانیہ مکمل ہونےاورکورونا کیسزکے ٹیسٹ منفی آنے پرشہر کےمختلف سیل کیے جانے والےعلاقوں سے لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے۔ پنجاب سمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی میں پینتالیس گھروں کو لاک ڈاؤن کیاگیا تھا،،رستم پارک کے پچیس گھروں میں ایک سو چالیس افرادجبکہ شاہدرہ کےبیس گھروں میں ایک سو بیس افراد کو قرنطینہ کیاگیا تھا۔صورتحال بہترہونے پران گھروں اورگلیوں کا محاصرہ ختم کردیا گیا، اہل علاقہ محاصرہ ختم ہونے پر خوش دکھائی دیئے،مکینوں نےکورونا وائرس کو بروقت کنٹرول کرنےپر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ لاک ڈاؤن کیےجانے والے تمام علاقوں سےمحاصرہ ختم ہوتے ہی کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق بحال ہوگئیں۔
لاہور تازہ ترین ۔ 06 مئی2020ء) دوسری جانب آج پنجاب میں کورونا وائرس کے 560 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر میں مجموعی، تعداد 8693 ہو گئی۔
جن میں768 زائرین سنٹرز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں، 5917 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 3210 کنفرم مریض ہیں۔ پنجاب میں ہوم قرنطینہ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہوم قرنطینہ کے لیے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب حکومت وفاق کی منظوری کے بعد ہوم قرنطینہ کو صوبے میں نافذ کرے گی۔حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ مراکز اور ہوٹل میں جانے کی آپشن دی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment