Har Lamhe Ki Khabar: 2020

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز کو بھی ہفتے میں 4 دن کھلنے کی اجازت مل گئی، فروٹ، سبزی منڈی، پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں 7 دن کھلی رہیں گی


لاہور ( تازہ ترین۔ 09 مئی 2020ء) پنجاب حکومت نے  حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز کو بھی ہفتے میں 4 دن کھلنے کی اجازت مل گئی، فروٹ، سبزی منڈی، پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں 7 دن کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں 31 مئی تک جزوی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی کاروباری سرگرمیوں کو4 دن بحال رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تین دن مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ 31 مئی تک پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، میرج ہال، مارکیز، کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔

جبکہ کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم، حجام ، سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ایس اوپیز پر عمل کرنے والے کریانہ سٹورز، تندور، گراسری سٹورز، جنرل سٹورز، فروٹ، سبزی منڈی پوسٹل اور کورئیر سروسز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے۔ یہ سارے کاروبار ہفتے میں سات دن کھلے رہیں گے۔

ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں دکانیں اور کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ پنجاب بھر میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ صوبے میں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات کو کاروبار کھولنے کی اجازت ہوگی۔لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے دنوں میں بھی شاپنگ مالزاور بڑے پلازے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ابھی فی الحال6 بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم ڈاکٹرز اپنی قوم اور مریضوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ یہ ہمارے ضمیر کی بات ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی اداری صحت کی ہدایات کے خلاف چلنا ہماری قوم کے فائدے میں نہیں ہے، اس کیے امید ہے کہ میڈیا ہماری آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچائے۔

ہم چاہتے ہیں کورونا وائرس کا کم سے کم پھیلاؤ ہو، لیکن حکومت طبی سہولیات کو زیادہ مئوثر بنانے میں ناکام ہے، کراچی ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد63 ہے، ہمارے علم میں یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں کوئی ایک بندہ بھوک سے نہیں مرا۔اموات ان کی ہوئی ہیں جو لوگ کسی بیماری یا پھر کورونا کے شکار تھے۔ پہلے بھی کہا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے لاک ڈاؤن سخت کیا جائے ، لاک ڈاؤن میں نرمی سے وائرس پھیلے گا۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند شیلنگ

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند شیلنگ

بھارتی فوج کے جانب سے ایل او سی کے سیکٹرز نیزہ پیر اور رکھ چکری پر مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، 6 شہری زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر



راولپنڈی ( تازہ ترین۔ 07 مئی2020ء) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے اندھا دھند شیلنگ، بھارتی فوج کے جانب سے ایل او سی کے سیکٹرز نیزہ پیر اور رکھ چکری پر مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، 6 شہری زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔

جمعرات کے روز اس سلسلے میں مزید شدت دیکھنے میں آئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج نے نیزہ پیر، رکھ چکری سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ وگولا باری کی۔

بھارتی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے مارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے3بچیوں،خاتون سمیت6 معصوم شہری زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ آرمی چیف نے بھی کچھ روز قبل لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کر کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا تھا، اور یہ واضح کیا تھا کہ بھارتی فوج کو ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک

کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 75 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، کیسز میں بھی ریکارڈ اضافہ



واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی 2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں مزید 2448 افراد ہلاک۔ کورونا سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 75 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی، کیسز میں بھی ریکارڈ اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں مسلسل شدت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکہ میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے ہونے والی اوسطاََ اموات میں روز بروز اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے بعد امریکی عوام خوف اور پریشان حالی کا شکار ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 2448 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 75 ہزار 543 ہو گئی ہے۔

خبر ایجنسی نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 12 لاکھ 54 ہزار 750 تک جا پہنچی ہے۔

 
 
کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے شکار اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد مریض جاں بر ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین میں سے 17 ہزار کے قریب افراد ایسے ہیں جن کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے شدید بحران اور مسلسل قیمتی جانی نقصان اٹھانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی عالمی وباء 9/11 کے حملوں اور دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر جاپانی حملے سے کہیں زیادہ نقصان دہ ہے۔

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورت حال پرل ہاربر اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں سے بھی بدتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تصور نہ تھا کہ مہلک وائرس کا حملہ اس قدر تباہ کن ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین کو چاہیے تھا کہ وائرس کو اپنے ملک کے اندر ہی روک لیتا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یہ بھی یاد رہے کہ امریکی حکومت کورونا سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کا الزام چین پر لگا رہی ہے اور قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہی ہے جبکہ اس کے برعکس چین نے امریکی الزامات کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔

بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی

بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی

جنگ زدہ ممالک سے چوری ہونے والے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے



پیرس ( تازہ ترین۔ 08 مئی 2020ء) بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کی بڑی کارروائی۔ جنگ زدہ ممالک سے چوری ہونے والے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن نے انتہائی اہم کارروائی کرتے ہوئے آثار قدیمہ کے اہم اثاثہ جات برآمد کر لیے ہیں۔ 
 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن ’انٹرپول‘ نے 100سے زائد ممالک میں چھاپوں کے دوران جنگ زدہ ممالک کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ سے چوری کیے گئے 19 ہزار فن پارے اور نوادرات برآمد کر لیے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی پولیس آرگنائزیشن کے ترجمان نے بتایا کہ قیمتی فن پاروں اور قدیم نوادرات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک 103 ممالک میں منظم چھاپوں کے دوران 101 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 19000 چوری شدہ فن پارے بازیاب کروا لیے گئے۔

 نہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر300 مقدمات میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 
 
 ان کا مزید کہنا تھا کہ ان چھاپوں کا مقصد غیر قانونی طور پر آرٹ اور قدیمی نوادرات فروخت کرنے والوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو توڑنا ہے۔ 
 
 واضح رہے کہ انٹرپول کے ان چھاپوں میں کابل ایئرپورٹ پر افغان کسٹمز نے 971 نوادرات اور فن پارے ضبط کر لیے اسی طرح ہسپانوی پولیس نے میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر کولمبیئن پولیس کے ساتھ مل کر تقریبا سونے کے قدیم 250 نوادرات، مورتیاں اور نایاب زیورات ضبط کر لیے جو کہ کولمبیا میں چوری کے بعد غیر قانونی طور پر حاصل کیے گیے تھے اس کے علاوہ بازیاب کیے گئے قیمتی سامان میں قدیمی نوادرات اورآرٹ کے نمونے شامل ہیں جو کہ جنگ سے متاثرہ ملکوں کے عجائب گھروں سے چوری کیے گئے تھے۔

 

آپ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے'' وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کر کے بتا دیا

''آپ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے'' وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کر کے بتا دیا

جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی جائے گی، ابھی تک کی تفتیش کے مطابق انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا: عارف حمید بھٹی کا دعویٰ


اسلام آباد (تازہ ترین ۔ 06 مئی2020ء) سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو فون کر کے بتا دیا ہے کہ ''آپ کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا ہے''۔ سینئیر صحافی نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین کو کلین چٹ دیدی جائے گی، ابھی تک کی تفتیش کے مطابق انکے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمشین کے سربراہ سے پوچھ لیں کہ کیا کوئی ثبوت ملا۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص مقصد حاصل کرنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے اگر وہ مقصد حاصل ہوگیا تو سیاست کا رخ کوئی اور ہوگا لیکن اگر مقصد حاصل نہ ہوسکا تو سیاست کا اونت کسی اور کروٹ بیٹھے گا۔
دوسری جانب زلفی بخاری نے چینی اور آٹا بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح کی باتیں لوگ کر رہے ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں بہت پرانا اور مضبوط تعلق ہے اور میرے نزدیک اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ وہ اپنی علیحدہ پارٹی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے پہلے بھی پی ٹی آئی کی خدمت کی ہے اور یقین ہے کہ آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اور دونوں کے درمیان ایک قریبی تعلق ہے اور ابھی تو ابتدائی انکوائری رپورٹ آئی ہے جب تک مکمل کیس کھل کر سامنے نہیں آئے گا وزیر اعظم جہانگیر ترین کے متعلق کوئی غلط فہمی قائم نہیں کریں گے۔انہوں نے وفاقی کابینہ میں اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کی اور کہا کہ میڈیا غلط انداز میں خبروں کو پیش کرتا ہے دو لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کے آپس میں اختلافات ہیں اور وہ دونوں ہی اکٹھے بیٹھ کر ان خبروں کو دیکھ رہے ہوتے ہیں تو میرے خیال میں میڈیا کو پہلے سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے حجام کی دکانیں اور سیلون، بیوٹی پارلر، جمنیزیم کھولنے کی اجازت دے دی کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، چھوٹی دکانیں، کر...